• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی یونٹ بجلی 62پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا کو ارسال

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ’سی سی پی اے‘نے نیپرا کو جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی کی قیمت62پیسے بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔ نیپرا کل 29جولائی کو درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

پاور ڈویژن کے ذیلی ادارےکی درخواست کے مطابق جولائی میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 4روپے 98پیسے مقرر تھا جو حتمی اعدادوشمار مرتب ہونے پر5روپے 60پیسے رہا۔

جولائی میں کل 13ارب 75کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 24.51فیصد بجلی ایل این جی ، کوئلے سے 12.63فیصد اور فرنس آئل سے 9.34فیصد ، نیوکلیئر ذرائع سے 5.35فیصد اور ہوا سے3.12فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

تازہ ترین