• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوبر کا بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور

اوبر نے بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اوبرسن2027 سے امریکا میں فضائی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور دنیا بھر میں ابتدائی طور پر 5 ممالک میں یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔



بھارتی وزیر جے انت سنہا کا کہنا ہے کہ اوبر نے انہیں بتایا ہے کہ بھارت ان 5 ممالک میں سے ایک ہے جس میں فضائی سروس فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

فضائی سروس کے لیے اوبر مسافر ڈرونز استعمال کرے گی، اوبر کے مسافر ڈرونز 350سو کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے پرواز کریں گے، یہ الیکڑک سے چلیں گے اور ان سے فضا میں شور بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین