آپ آف لائن ہیں
بدھ15؍ محرم الحرام1440ھ 26؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



نامورٹیلیویژن سیریز’ گیم آف تھرون ‘گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر’ گیم آف تھرونز‘کا سیزن8مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جو آئندہ سال آن ائیر ہو گا۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب’ دی وِنڈ آف وِنٹر ‘سے ماخوذ اس سیریزکا ٹیزر بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے ۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں ۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے ۔

ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ سیزن HBOڈرامہ پر 2019میں آن ائیر جائیگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید