• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہ رخ نے ہالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ اوم پوری، امیتابھ بچن، عرفان خان اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور شخصیات ہالی ووڈ میں اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں ۔

لیکن مجھے کبھی بھی ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے پیش کش نہیں کی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ میں یہ سب کچھ نبھانے کے لئے بہتر بھی ہوں یا نہیں کیوں کہ میری انگریزی بھی کچھ کمزور ہے۔

شاہ رخ خان نےکہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے میرے فیصلے کے پیچھے کسی کی کامیابیوں کو چھیننا یا کسی کی عظمت سے انکار نہیں بلکہ میرا مقصد بھارتی فلموں کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں کامیابی دلانا ہے۔


تازہ ترین
تازہ ترین