آپ آف لائن ہیں
پیر 13؍محرم الحرام 1440ھ 24؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاواروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کا مختلف سطحوں پر مقابلے کے لئے سعودی عرب کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔

ماسکو میں میں سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس ے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے الجبیر کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے علاوہ خطے کے اہم بحرانوں اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس دوران سعودی عرب اور روس نے مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالرز مالیت کے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا ہے، اس کے علاوہ صدر پیوٹن کا سعودی عرب دورے کے لئے مشاورت بھی کی گئی۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے روسی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی حالات اور تبدیلیوں سے متعلق مشاورت اور رابطے کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے متعلق روسی حکام کو آگیا کیا۔

عادل الجبیر نے کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی حل ناگزیر ہے، اس کے علاوہ ایرانی جوہری توانائی معاہدے سے متعلق سعودی موقف سے مطلع کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت سیاسی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں