• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:مسلح افراد کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کے حملے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، واقعہ ضلع شوپیاں میں پیش آیاجب مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی مارے گئے اور2 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

واقعہ 2 کشمیری نوجوانوں الطاف کشر اور عمر رشید کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت کے2 گھنٹے بعد پیش آیا،۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھااور بھارتی افواج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ بھی کردیا تھا ۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطے سے روکنے کےلیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کرکے ، ٹرینیں بھی روک دی گئیں ہیں تاکہ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج نہ کیا جاسکے۔

ان تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیری عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا،قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

تازہ ترین