• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کے بعد پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

ننکانہ صاحب میں سونے کی دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان کا پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوگئے ۔

ننکانہ صاحب کے علاقے سید والا میں شام کے وقت 6 ڈاکوؤں نے جیولری شاپ میں ڈکیتی کی ۔ ڈاکوؤں نے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کرکےجیولر ظفر اللہ پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے بھی آس پاس موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر عمر حیات بھی جاں بحق ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقابلے کے دوران مارے گئے دو ڈاکوؤں کی شناخت قاسم عرف کاشی اور عمران کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ ان کے قبضے سے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین