آپ آف لائن ہیں
پیر 13؍محرم الحرام 1440ھ 24؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنیز پر پھر کڑی تنقید کر ڈالی ۔انہوں نے ٹوئٹر ، فیس بک اور گوگل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

گشتہ روز ٹرمپ نے گوگل اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ جب گوگل پر ’ ٹرمپ نیوز‘ لکھ کر سرچ کیا جائے تو صرف ’فیک نیوز میڈیا‘ کی رپورٹیں ہی سامنے آتی ہیں ۔


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو کے امریکی میڈیا کی رپورٹوں پر مبنی ہیں ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’’گوگل ، فیس بک اور ٹوئٹر قدامت پسندوں کی آواز دبا رہے ہیں اور اچھی خبریں چھپا رہے ہیں ۔ یہ ادارے کنٹرول کرتے ہیں کہ آپ کیا دیکھیں گے اور کیا نہیں ۔


ٹرمپ نے کوئی ٹھوس ثبوت دیے بغیر ہی کہا کہ ان کی یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہو سکتی ہیں ۔ ٹوئیٹر ، فیس بک اور گوگل ری پبلکنز کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں ۔ یہ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ وہ امریکا کے بڑے علاقے کے عوام کی آواز کو دبا رہے ہیں تاہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں