• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل احمد کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری2011میں بنائے گئے دہشت گرد فنڈ کیس میں ظاہر کی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سید شکیل احمد کی گرفتاری جمعرات کی صبح سری نگر کے علاقے رام باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک چھاپے کے نتیجہ میں عمل میں آئی،گرفتاری کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لئے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ 2011میں غیر ملکی فنڈ منتقل کیا گیا تھا خاص طور متحدہ عرب امارات سے آنے والے پیسے کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

گرفتار ہونے والے سید شکیل احمدحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے ہیں ،سری نگر میں واقع شیرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بطور سینئر ٹیکنیشن خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

تازہ ترین