• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کیا کھا رہے ہیں یہ دیکھنا نہایت ضروری ہے لیکن اس کے زیادہ اہمیت کی حامل یہ بات ہے کہ آپ کھانے کیسے بنا رہے ہیں۔ کھانا بنانے کے کچھ طریقے ایسے ہیں جو کھانے میں مزید غذائیت شامل کردیتے ہیں جبکہ کھاناپکانے کے کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جو کھانے کی تمام غذائیت ختم کرکے انہیں زہریلا بنا دیتے ہیں۔

کھانے کو زہریلا بنانے والے طریقے:

دھواں دینا: گوشت کودھواں دےکر پکانے کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن اس سے صحت پر انتہائی خطرات اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، جو کہ بہت کم لوگ ہی شاید جانتے ہوں گے۔ ماہرین غذا کے مطابق کھانے کو دھواں دے کر پکاناکینسر کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ گوشت کو دھوئیں پر پکایا جاتا ہے اتنا ہی زیادہ اس میں زہریلے عناصر کی مقدار بڑھتی جاتی ہے۔ اسے لیے دھوئیں سے پکے کھانے سے اجتناب برتنے کی تائید کی گئی ہے۔

باربی کیو: باربی کیو کس کو پسند نہیں ہوتا، اور اس بھی کوئی شک نہیں ہے کہ گوشت کو باربی کیو طریقے سے بنانے کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے لیکن جتنا یہ کھانے میں مزیدار ہوتا ہے اس کے نقصانات بھی اتنے ہی ہیں۔ ایک تحقیق سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ گوشت کو براہ راست آگ پر پکانے سے اس میں خطرناک عناصر کی آمیزش ہوسکتی ہے جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کو آگ پر پکانے سے گوشت سمیت کسی بھی کھانے میں ہیٹرو سائیکلک ایمونیز اور پولی سائیکلک آرومیٹک ہائیڈرو کاربنز نامی اجزا شامل ہوجاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بے حد خطرناک ہیں۔

گرل پر تیز آنچ پرکھانا پکانا: گرل پر تیز آنچ پر کھانا بنانا انسانی صحت کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اس سے نہ صرف غذائیت کم ہوتی ہے بلکہ اس سے کھانے کی کوالٹی پر مختلف انداز سے اثر بھی پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز آنچ پر گوشت کو گرل کرنے سے اس میں ٹاکسک (زہریلے) اجزاء بڑھ جاتے ہیں اسی طر ح جب گوشت کوئلوں سے لگتا ہے تو اس سے اٹھنے والا دھواں ٹاکسن پیدا کرتا ہےاوراس سے کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل بنتے ہیں۔

ڈیپ فرائی: کھانے کو ڈیپ فرائی کر کے بنانے سے اس میں فیٹ (چربی یا چکنائی) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ڈیپ فرائی کھانا انسان کو موٹاپے میں مبتلا کردیتا ہے اور موٹاپا خود ایک بہت بڑی بیماری ہے جس کے سبب کینسر، دل کی بیماریاں اور دیگر امراض کےلاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیپ فرائی کھانا اپنے اندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہےجوکہ مضر صحت ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیپ فرائی اشیاء کے زیادہ استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

مائیکروویو اون کا استعمال: مائیکروویو اون کا استعمال آج کل کچھ زیادہ ہی بڑھ گیا ہے۔ یہ بات جانتے ہوئے کہ مائیکروویو کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے پھر بھی کھانے کی ہر چیز کو اوون میں ہی گرم کرنے کو ترجیح دی جا تی ہے۔

مائکروویو اوون سے نکلنے والی (X-Rays) جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس میں کھانا گرم کرنے سے اس میں موجود نمی کم ہو جاتی ہے جس سے کھانے میں سخت پن آجاتا ہے اور ایسا کھانا کھانے سے (dehydration) ہو جاتی ہے جو جسم میں کم پانی ہونے کی بیماری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین