آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں ملائشیا نے ناقابل شکست بھارت کو6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی ہے۔

جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا۔

بھارتی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست تھی اور اس نے مجموعی طور پر حریف ٹیموں کے خلاف 70 سے زائد گول اسکور کیےلیکن سیمی فائنل میں وہ کامیابی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی اور میچ ہار گئی۔

میچ مقررہ وقت تک کھیل 2-2 سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹس ملیں جس میں ملائیشیا نے 7-6 سے فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

فائنل میں ملائشیا کا مقابلہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیم سے ہو گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں