آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے ٹریننگ کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، کھلاڑی 3سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیدیم میں ٹریننگ کریں گے ۔

پی سی بی نے ایبٹ آباد کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد 18 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے کیمپ میں طلب کر لیا ، آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، فخرز مان ، امام الحق ، شان مسعود ، محمد حفیظ ، بابرا عظم ، شعیب ملک ، آصف علی ، حارث سہیل ، شاداب خان ، محمد نواز، عماد وسیم ، حسن علی ، عثمان شنواری ، محمد عامر ، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔

کیمپ میں پہلے 3 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اورساتھ ہی ٹریننگ کا آغاز ہو گاتاہم ایشیا کپ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان 5 ستمبر کو متوقع ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں