• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹروليم مصنوعات کی قیمتوں ميں کمی کی سمری سامنے آگئی


اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم ستمبرسے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے کی جائے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے ۔

اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95روپے 24پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 112روپے 94پیسے ہے ۔

پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 10روپے اور ڈیزل پر 8روپے وصول کر رہی ہے تاہم جی ایس ٹی اس کے علاوہ ہے۔

تازہ ترین