• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ کے بعد اب سعودی عرب میں خواتین جہاز بھی اڑائیں گی۔اس سلسلے میں 5خواتین قومی فضائی کمپنی کے لیے پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ہٹانے کے بعدانہیں اب آسمان پر جہاز اڑاتا بھی دیکھا جا سکے گا۔

سعودی عرب میں جہاں کئی دہائیوں تک خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی عائد رہی ہے وہاںجہاز اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والا ایک ادارہ بھی اب اپنے دروازے خواتین کے لیے کھول رہا ہے ۔

خواتین کے جہاز اڑانے کی خبر پھیلتے ہی5 خواتین نے قومی فضائی کمپنی میں پائلٹ لائسنس بھی حاصل کر لئے ہیں اوروہ ایئر لائنز میں بطور کپتان اپنے فرائض سر انجام دیتی دکھائی دیں گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ جہاز اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والے آکسفورڈ ایوی ایشن نامی ادارہ کو اب تک سیکڑوں سعودی خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو جہاز اڑانا سیکھنا چاہتی ہیں۔

یہ اکیڈمی سعودی عرب کے شہر دمام میں ستمبر سے اپنی ایک نئی شاخ کا آغاز کرے گی جہاں خواتین تربیت حاصل کر سکیں گی جہاں فضائی کورس کے دوران طالبات نظریاتی اور عملی تین سالہ تربیت حاصل کریں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین