• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کسی ملک کی حکومت اپنے ناقدین کو برداشت نہیں کرتی۔

جیسا ملک ہوتا ہے،

حکومت مخالفین پر ویسے الزام لگاتی رہتی ہے۔‘‘

ہمارے پولیٹکل سائنس کے پروفیسر نے بتایا۔

’’جیسا ملک ویسے الزام، کیا مطلب؟‘‘

میں نے جاننا چاہا۔

’’مذہبی ریاست کی حکومت اپنے مخالفین پر خدا کا دشمن ہونے کا الزام لگاتی ہے۔

سوشلسٹ ریاست کی حکومت اپنے مخالفین کو مزدور دشمن قرار دیتی ہے۔

نسل پرست ریاست کی حکومت اپنے مخالفین کو وطن فروشی کا مجرم کہتی ہے۔‘‘

پروفیسر صاحب نے بتایا۔

’’اور جمہوری ریاست کی حکومت؟‘‘

میں نے پوچھا۔

پروفیسر صاحب نے بس ایک لفظ کہا،

’’کرپشن۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین