انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ساوتھ ہیمپٹن میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور صرف 86 رنز پر 6 انگلش بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر معین علی اور سیم کورن نے 99 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، معین 40 اور سیم کورن 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دن کے اختتام تک بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنالئے تھے۔