• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈیاناکے ہاتھ سے لکھا ایک خط منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اور پرنس آف ویلز ان کو مارنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے مامور کی گئی سابقہ آیا سے شادی کر سکیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ڈیانا نے پرنس چارلز سے علیحدگی کے 10 ماہ بعد ایک خط ’پال بریل‘ کو بھجوایا تھا جو اس وقت شاہی خاندان کے باورچی تھے، اس خط میں انہوں نے لکھا تھا ’میں آج یہاں اپنی میز پر بیٹھی ہوں، اور خواہش کررہی ہوں کہ کوئی مجھے گلے لگائے، خود کو مضبوط رکھنےکے لیے میری حوصلہ افزائی کرے ۔‘

ڈیانا نے لکھا ’میری زندگی میں آیا یہ مرحلہ نہایت خطرناک ہے، میرے شوہر میری گاڑی کے حادثے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں میری گاڑی کا بریک فیل ہوجائے اور میرے سر پر گہری چوٹ آئے تاکہ ان کا راستہ صاف ہوجائے اور وہ ’ٹیگی‘ (پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی دیکھ بھال کے لیے مامور آیا) سے شادی کرلیں۔

انہوں نے لکھا کہ پرنس چارلز کی دوسری بیوی کامیلا ایک لالچی عورت ہیں جبکہ ہم سب چارلز کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط ڈیانا کی موت کے بعد لندن میں رائل کورٹ آف جسٹس میں انکوائری کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ شہزادی ڈیانا کے دوست دودی الفائد کے والد محمد الفائد نے دعوی کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد کو شہزادہ فلپ کے حکم پر برطانوی خفیہ ایجنسی (MI 6) نےمارا ہے تاکہ وہ دونوں آپس میں شادی نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو اپنی سیکورٹی کے حوالے سے خطرہ تھا جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا لیکن اس بات کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔ اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی سیکورٹی کے حوالے سےسوال کیا گیا تو ڈیانا کے قریبی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی سیکورٹی کے حوالے سے خطرہ ظاہر ہی نہیں کیا۔

’ پال بریل‘ نے بتایا کہ وہ ڈیانا کی لکھائی سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں سو فیصد یقین ہے کہ یہ خط ڈیانا نے لکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر شدید حیرانی ہے کہ وہ اپنی زندگی سے خوفزدہ تھیں اور خاص کر اپنے شوہر پرنس چارلز سے جو کہ ہمارے ملک کے مستقبل کے بادشاہ ہیں۔

لیڈی ڈیانا کو جان کا خطرہ کس سے تھا؟
شہزادی ڈیانا کے باورچی ’’ پال بریل‘‘

ڈیانا نے اپنی زندگی میں بھی خوب شہرت حاصل کی اور مرنے کے بعد بھی وہ میڈیا کےلیے سب سے بڑی رہیں۔  31اگست 1997 کو لیڈی ڈیانا پیرس کے ہوٹل سے اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ روانہ ہوئیں اور ان کی گاڑی ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں شہزادی کےساتھ ان کے دوست بھی جان کی بازی ہار گئے۔

تازہ ترین