• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی وڈ فلم

سعودی عرب میں فلموں کی نمائش پر لگی 35سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد بالی وڈ کی پہلی فلم نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

بالی وڈ کے نامور کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ سعودی عرب میں گزشتہ روز نمائش کے لیے پیش کی گئی۔


ہدایت کارہ ریما کاغتی کی فلم گولڈمیں اکشے کمار اور مونی رائے نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارت کی 1984 کی ہاکی ٹیم کے پس منظر کی عکاسی کر رہی ہے، جب برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ہاکی ٹیم نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

اس فلم میں اکشے کمار نے بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردارنبھا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے سنیما گھر میں فلم گولڈ کی نمائش پر اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ فلم گولڈ پہلی بالی وڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جارہی ہے جس پر وہ نہایت خوش ہیں۔


واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات کے نتیجے میں سینما گھروں پرعائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں فلموں کی نمائش پر لگی پابندی ختم ہونے کے بعد سعودی شہر ریاض کی کمپنی کو لائسینس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد پہلے نئے سنیما گھر کا افتتاح18اپریل کوکیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین