• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’یوم دفاع پاکستان‘ کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ، پروموو جاری


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے’ یوم دفاع پاکستان‘ 6ستمبر کےموقع پرریلیز ہونے والے نئے ملی نغمے’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا پروموو جاری کیا ہے ۔

پروموو میں ملک کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے والوں کی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے کا پروموو ویڈیو ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے ۔

ویڈیو میں ملک کی تمام فورسز کی ایک مشترکہ فوٹیج دکھائی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وطن کے رکھوالے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کرتے ہوئے نہیں ہچکچاتے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ یوم دفاع اوریوم شہدا پر ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے تمام شہیدوں کو یاد کیا جائے گا اور انھیں بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین