آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پہلا اعلان سامنے آگیا ۔

پیٹرول 2روپے 41پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 37پیسے فی لٹر سستا ہوگیا۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 46پیسے کمی گئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا ۔

نئی حکومت کو پیٹرول 2روپے 41پیسے سستا کیا گیا ہےجس کے بعد نئی قیمت 92روپے 83پیسے ہوجائے گی جواس سے قبل 95روپے 24پیسے تھی ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 106روپے 57پیسے ہوگی،جو کہ پہلے 112 روپے 94پیسے فی لیٹر تھی ۔

مئی کے تیل کی قیمت میں سب سے کم 46پیسے کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 83روپے 50پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے جو اس سے قبل 83روپے 96پیسے تھی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں