• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انگلینڈ کیخلاف 273 پر آؤٹ،27 رنز کی برتری حاصل

ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پوجارا نے 132 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے 19 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو کے ایل راہول 19 اور دھون 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ پر کپتان کوہلی اور پوجارا اسکور کو 142 رنز تک لے گئے، اس موقع پر کوہلی 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

میچ میں انگلینڈ کے اسپنر معین علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 195 پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد پوجارا نے اشانت شرما اور پھر بمرا کے ساتھ مل کر اسکور کو 273 رنز تک پہنچا دیا۔

بھارت کی ٹیم انگلینڈکی پہلی اننگ کے اسکور پر 27 رنز کی برتری لے کر آؤٹ ہوگئی ۔ پوجارا نے 132 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

معین علی نے 5 اور براڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالئے تھے ۔

تازہ ترین