• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم 2.0'کا ٹیزر 13ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ میں 12 اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس فکشن فلم 2.0'کے ٹیزر کی ریلیز کا بلا آخر حتمی اعلان کردیا گیا ہے جو 13ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا۔

لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’ 2.0 ‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے جبکہ فلم تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پر آچکے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے۔

فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے۔

اور اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین