• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ عالم بھارتی کسٹمز کے ہتھے چڑھ گئیں

مس یونیورس 2017 ڈیمی لی نیل پیٹرس ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کے ہتھے چڑھ گئیں۔حسینہ ء عالم کا تاج کلیئر کرنے بھارتی کسٹمز نے پورے چار لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

مس یونیورس ڈیمی لی نیل پیٹرس ممبئی ایئرپورٹ پر اتریں تو ان کے ہمراہ ان کے اپنے تاج کا ایک ریپلکا بھی تھا جو انہیں بطور مس یونیورس ملا تھا مگر وہ اس وقت حیران ہو گئیں جب ایئرپورٹ پر موجود کسٹم حکام نےانہیں روک لیا۔

بھارتی کسٹمز نے مس یونیورس ڈیمی لی نیل پیٹرس کو 6گھنٹے تک ایئرپورٹ پر بٹھائے رکھا اور انہیں اس وقت جانے کی اجازت دی جب انہوںنے کسٹم حکام کو 4 لاکھ روپے ڈیوٹی ادا کی۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی حسینہ ء عالم ممبئی میں ایک مقابلہ حسن میں بطور جج شرکت کے لیے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ مس ڈیمی کو حسینہ عالم بننے پر جو تاج ملا تھا اس کی مالیت ایک کروڑ77 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

ڈیمی کے نقلی تاج کی قیمت کسٹم والوں نے گیارہ لاکھ بھارتی روپے لگائی اور اس پر4 لاکھ روپے ڈیوٹی وصول کر کے ڈیمی کو ایئرپورٹ سے جانے دیا۔

تازہ ترین