آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جبکہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں