• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم فلم ’گیلویسٹن‘ کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم گیلویسٹن (GALVESTON) کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ملانے لاؤرنٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کے لیے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ، بین فوسٹر،للی رینہارٹ، بیو برجز، رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین