• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت کا اظہار کرتا گینڈا خاتون کی گود میں جا بیٹھا


کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس گینڈے کو ہی دیکھ لیں جسے نئی دوست مل گئی ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظرجنوبی افریقہ کےRhino  Orphanage سینٹر میں موجود گینڈے نے اپنی دیکھ بھال پر معمور Jamie Traynor نامی نگراں کو دوست بنا لیا ہے۔

جیمی جب بھی اُسکے گینڈے کے پاس آتی ہے محبت کا اظہار کرنے لگتاہے اور اسکی گود میں جا کر بیٹھ جاتاہے۔

یوں اٹکھیلیاں کرتے شرارتیں کرتے گینڈے کے اس انداز پر جہاں جیمی خودبے حد محظوظ ہوتی ہے وہیں سیر کے لیے آئے دیگر افراد بھی اس منظر کو دیکھ کر مسکرائے بغیر رہ نہیں پاتے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگتے ہیں۔

تازہ ترین