آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈ ونچرفلم’ریک اِٹ رالف؛2‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے ۔

اس میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔

کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل،جیک میک برےئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ کامیڈی فلم رواں سال 21نومبر کوموشن پکچرزاوروالٹ ڈزنی اسٹوڈیو ز کے بینر تلے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں