• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس دیوا یونیورس انڈیا کا تاج ’نیہل شوداساما ‘نے اپنے سر پر سجا لیا

ممبئی کی 21سالہ حسینہ نیہل شوداساما نے ’مس دیوا یونیورس انڈیا 2018 ‘کا تاج اپنے نام کرلیاہے۔ وہ دسمبر میں بینکاک میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی ۔

مس دیوا یونیورس انڈیا 2018 کے مقابلے کے ججز میں بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ، شلپا شیٹھی ، نیہادھوپیا ، لارا دتہ اور مس یونیورس ڈیمی لی پیٹرز شامل تھیں۔

مقابلےمیں لکھنؤ کی حسینہ روشنی رنراپ قرار پائیں جبکہ جے پور کی ادیتی مس دیوا یونیوس سپر نیچرل 2018 کا تاج جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تازہ ترین