• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ ،ساڑھے 10ہزار اسٹوڈنٹس کی شرکت

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے پری انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔

پری انٹری ٹیسٹ جامشور میں واقع مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے مین کیمپس میں ہواجس میں 2092سیٹوں پر داخلے کےلئے 10ہزار 414 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم عقیلی کے مطابق 10ہزار سے زائد طلباء کے ٹیسٹ میں نظم و ضبط قائم رکھنےکےلئے 500 سے زائد ایگزامینرز مقرر کئے گئے۔

مہران یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کےلئے صبح 8 بجے یونیورسٹی کے گیٹ کھول دیے تھے اور طلبہ و طالبات کو ساڑھے 9 بجے تک داخلے کی اجازت تھی ،تاخیر سے پہنچنے والوں کو ٹیسٹ سے باہر رکھنے کا انتباہ بھی دیا گیا تھا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک گھنٹے پر مبنی ٹیسٹ صبح 11 بجے کے بعد شروع کیا ،سخت گرمی اور ممکنہ حادثے سے نمٹنے کےلئے یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر 4ایمبولینسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا ۔

تازہ ترین