• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستانی جہاں جاتے ہیں، ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

ہم محنتی مشہور ہیں،

خوش مزاج مانے جاتے ہیں،

ملنسار قرار دئیے جاتے ہیں۔‘‘

میرے دوست ندیم نے بتایا۔

’’بہت خوب!‘‘میں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ندیم ٹورنٹو میں آٹو انشورنس کا کام کرتا ہے۔

میں حال میں کینیڈا منتقل ہوا ہوں۔

میں نے پوچھا،

’’مجھے آٹو انشورنس کتنے میں ملے گی؟‘‘

ندیم نے حساب لگایا،’’400 ڈالر ماہانہ۔‘‘

میں نے اعتراض کیا،

’’میرا کزن 300 ڈالر دیتا ہے۔

مجھے 400 ڈالر کیوں دینا پڑیں گے؟‘‘

ندیم نے کہا،

’’کیونکہ تم پاکستانیوں کی اکثریت والے علاقے میں رہتے ہو۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین