• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، انتظامات کی شکایات سامنے آنے لگیں

کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سہولیات اور سیکورٹی کے انتظامات کی شکایات سامنے آنے لگیں۔

پاکستان کے پریمئیر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا رائونڈ ملک کے مختلف وینیوز پر جاری ہے اور اس دوران پی سی بی کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ایل سی سی اے گراونڈ کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

جیو نیوز نے ایل سی سی اے گراونڈ میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے اختتام کے ساتھ ہی نوجوان بغیر روک ٹوک کے گراونڈ میں گھس آتے ہیں اور کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کے دوران سیلفیز بنانے پر مجبور کرتے ہیں۔

اس کے بعد سابق کپتان مصباح الحق نے سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کے میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں اور بہتر سہولیات نہ ہونےکے حوالےسے شکایت کی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ساری توجہ پی ایس ایل پر رہی ہے جبکہ شعبہ دومیسٹک کرکٹ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی سہولیات کو نظر انداز کر رکھا ہے۔

تازہ ترین