• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر چیفس نے دنیا کا سب سے بڑا کباب تیار کر ڈالا


چٹ پٹا مرچ مصالحوں والا کباب اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن جناب اتنا بڑاکباب شاید ہی کبھی کسی نے کھایا ہو۔

سربیا میں ماہر چیفس نے دنیا کا سب سے بڑاگِرل کباب تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

سربیا میں سالانہ باربی کیو فیسٹیول کے دوران ماہر چیفس نے مل کر دنیا کا سب سے بڑاسربیا کاروایتی گِرل کباب بنانے کی ٹھانی اورگوشت ، مختلف مصالحوں سے 66کلو وزنی دیوہیکل کباب تیار کیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 63کلو وزنی گرل کباب کا تھا۔

تازہ ترین