• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اور غیرمعیاری ادویات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں جعلی اور غیر میعاری ادویات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ںوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعلی، غیررجسٹرڈ اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کےمعاملہ پر وزیر اعلی جام کمال خان نے صوبائی سیکریٹری صحت اور ضلعی صحت افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ریگولیشنز پر عملدرآمد کرکے انہیں رپورٹ ارسال کریں۔

وزیراعلی جام کمال نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ اور میڈیکل اسٹورز میں جعلی ادویات کے خلاف اب تک کی کارروائیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر جعلی ادویات کے کاروبارمیں ملوثعناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی ۔

تازہ ترین