• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’صوبے کو ملاوٹ مافیا سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

صوبائی وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کو ملاوٹ مافیا سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

لاہور میں صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کااجلاس ہوا جس میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیر خوراک پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کو مزید بہتر اور فعال کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گےجبکہ بہترین کارکردگی کے حامل ماہرین کو بورڈ کا ممبر بنایا جائے۔

وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور عوام الناس میں بیداری شعور کے لیےآگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھایا جائےاورادارے میں بھرتی میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ امور کو مد نظر رکھ کر کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام میں جدید فوڈ لیبارٹریز کا کلیدی کردار ہے۔ راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مجوزہ فوڈ لیبارٹریز پر جلد کام مکمل کیا جائے۔

سمیع اللہ چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ کوئی روئے، چیخے یاچیلائے خوراک کی ملاوٹ میں ملوث مکروہ عناصر کا خاتمہ کر کے رہیں گے،وزارت خوراک کو مثالی بنانے کا اہم ٹاسک ہے، مایوس نہیں کروں گا۔

صوبائی وزیر خوراک نے’ ایک پودا پاکستان کے لیے‘ مہم کے تحت فوڈ اتھارٹی کے دفتر میںایک پودا اپنے ہاتھوں سے لگایا ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں فیلڈ دفاتر کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کے جائزہ کے لیے خود دورے کروں گا۔

تازہ ترین