• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے دو سو سال قدیم میوزیم میں آگ لگ گئی








برازیل کے دو سو سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ لگ گئ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل میوزیم میں آگ گزشتہ شام لگی، ریسکیو اہلکار میوزیم میں موجودہ تاریخی اشیا کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میوزیم میں مصر ی، یونانی رومن آرٹ سمیت قدیم نوادرات کی دو کروڑ اشیا مو جود ہیں۔ حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا بھی ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔ برازیلین صدر آج کے دن کو برازیل کے تمام شہریوں کیلئے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

تازہ ترین