آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھمپٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین یا بولر شامل نہیں۔

بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھائے ہو ئے ہیں ،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں ۔

بیٹسمینوںمیںبھارت کےویرات کوہلی پہلے،آسٹریلیاکےاسٹیواسمتھ دوسرے،آسٹریلیاکےہیکین ولیمسن تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈکےجو روٹ پانچویں،بھارت کے چتیشورپجاراچھٹے،سری لنکاکےکرونارتنے ساتویں ، سری لنکا کے دنیش چندی مل آٹھویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نوویں اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرزکی فہرست میں جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر چوتھے،آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ساتویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نوویں اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہجنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے،بھارت کے روی چندرن ایشوین پانچویں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس چھٹے،انگلینڈ کے معین علی ساتویں، انگلینڈ کے ہی کرس ووکس آٹھویں،نیو زی لینڈ کے پیٹ کومنز نوویں اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں کسی پاکستانی بیٹسمین یا بولر کی عدم موجودگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ صورت حال پریشان کن ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں