• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق نے کرکٹ میں سہولیات کے فقدان پر آواز اٹھادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سہولیات کے فقدان کے خلاف آواز بلند کردی ۔

مصباح الحق نے مطالبہ کیا کہ فرسٹ کلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ والا ماحول دیا جائے،میدان اور پچیزبین الاقوامی معیار کی ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز کےلئے ڈریسنگ رومز اچھے ہونے چاہئیں ،جہاں بیٹھ کر وہ کھیل کو انجوائے کرسکے نہ کہ ایسا ماحول ہو کہ 6گھنٹے اسے سزا لگیں۔

مصباح الحق نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور کے ڈریسنگ روم کی ناقص صورتحال کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت بھی کی تھی ۔

تازہ ترین