• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ اسپین سےہوگا

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم 23ستمبر کو اسپین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کو گروپ ’بی‘ میں اسپین، مالڈوا اور روس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے میچز براہ راست دکھائیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی 32ٹیمیں سکس اے سائیڈ ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستانی فٹ بال کے دنیا کے ایک عظیم ایونٹ کا حصہ بننے کے تاریخی لمحات قریب آتے جارہے ہیں۔ 23ستمبر کو پُرتگال کے شہر لزبن میں قومی ٹیم مضبوط حریف اسپین کے خلاف افتتاحی میچ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ پاکستان دوسرا میچ مالڈوا کیخلاف 24ستمبر اور روس کے خلاف 27ستمبر کو کھیلے گا۔

انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے یورپ میں ہونے والے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے انتہائی پُرامید ہیں۔ شاہ زیب ٹرنک والا جو ورلڈ گروپ کے پریذیڈنٹ بھی ہیں ان کاکہنا تھا کہ لیثرر لیگس نے قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی اہلیت کو کس حد تک ثابت کرتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو یورپ میں بھیجنے کا مقصد ٹیم کو متعارف کرانے کے ساتھ ایسا تاثرقائم کرنا ہے کہ جس سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیاکے سامنے آئے۔ انہوں نے پُرتگال میں مقیم پاکستانیوں سے دوران ٹورنامنٹ گرائؤنڈپر اپنی آمد کو یقینی بنا کر قومی ٹیم کی سپورٹ کی درخواست کی ہے اور عوام سے قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔ پاکستان ٹیم سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 32ٹیموں کو 4,4کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے لیگ رائؤنڈ میں ہر گروپ کی ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ باہم مقابل ہوگی۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں 16ٹیموں کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

28ستمبر کو پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز جبکہ دونوں سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن اور فائنل 29ستمبر کوکھیلا جائے گا۔ 10رکنی اسکواڈ میں دیگر چار کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل چیمپئن شپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں اور ایک اسٹریٹ چلڈرن سے کیا گیا ہے۔ پاکستان کے 14رکنی دستہ کی قیادت آفاق احمد کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمر جاوید، حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود ، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان جاوید، زبیح اﷲ وڑائچ، محمد زبیرعادل، محمد عالمگیر، محمد کاشف، ظفر خان، سمیر احمد (اسٹریٹ چائلڈ) شامل ہیں۔ طارق لطفی پاکستان ٹیم کے کوچ ہونگے۔

تازہ ترین