• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنڈکی معطلی کا اعلان نیا فیصلہ نہیں ،پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنڈز کی معطلی برقرار ہے،30 کروڑ ڈالر ادمداد کی منسوخی کا اعلان نیا فیصلہ نہیں ۔

پینٹاگون ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے،اس حوالے سے اعلان جنوری 2018ء میں کیا گیا تھا ۔

امریکی محکمہ دفاع نے وضاحت کی کہ پاکستان سے سیکورٹی تعاون کی معطلی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان پر دباو ڈالتے رہیں گے ۔

تازہ ترین