• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:150فٹ اونچی خطرناک رولر کوسٹر کی تیاری جاری


زندگی میں ایڈونچر کے متلاشی افراد اپنی کمر کس لیں کیونکہ اب ہوگا ان کے اعصاب کا اصل امتحان جو سزا اور مزہ دونوں بیک وقت دے گا۔

جی ہاں، امریکی ریاست نارتھ کیرولینامیں ایک تھیم پارک میں اب بننے جارہی ہے ایسی خطرناک ترین رولر کوسٹر جو ڈھائی سیکنڈز میں زیرو سے42میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو لے گی ۔

ایڈونچر کے شوقین افراد کے لئے تیار کی جانیوالی اس رولر کوسٹر کا مکمل ٹریک3,255فٹ لمبا ہے جبکہ زمین کی جانب96ڈگری پر سفر کرتے ہوئے یہ رولر کوسٹر جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی گھما کر رکھ دے گی۔

کوپر ہیڈ اسٹرائیک(Copperhead Strik)نامی یہ رولر کوسٹر ایک رائیڈ میں پانچ مقامات پر قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے کی جانب سفر کریگی اور سپر ہیروز کی طرح اْڑنے کی دلچسپ آزمائش بھی فراہم کریگی۔

ا سٹیل سے بننے والی اس رولر کوسٹر کو تعمیر کرنے والی کمپنی کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ رولر کوسٹر اگلے برس 2019میں موسم بہارمیں مکمل کرکے ایڈونچر کے دیوانوں کیلئے کھول دی جائیگی۔

تازہ ترین