آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر3؍ربیع الاوّل 1440ھ 12؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ٹیم میں کرس ووکس اور اولی پوپ کی واپسی ہوئی ، جیمز ونس ڈراپ، سیریز میںانگلینڈ کوبھارت کے خلاف 1-3کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

ووکس انجری مسائل کے باعث سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے ، اب انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ اولی پوپ بھی گزشتہ 2 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن وہ بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

اعلان کردہ انگلش اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹر کُک، سیم کرَن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، عادل رشید، بین اسٹوکس اور کرس ووکس شال ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ 7ستمبر سے اوول میں کھیلا جائے گا جو عظیم انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

انگلش اوپنر کک نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف اوول کرکٹ گرائونڈ میںکھیلا جانے والا سیریز کا آخری ٹیسٹ ان کے کیریئر کا بھی آخری میچ ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں