• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی فٹنس میں سب سے آگے، کوہلی پیچھے رہ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار اور نوجوان فاسٹ بولر حسن علی فٹنس میں سب پر بازی لے گئے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

کسی بھی کھیل میں کھلاڑی کا فٹ ہونا ہمیشہ سب سے اہم قرار دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر کرکٹ بورڈز کھلاڑیوں کو پرکھنے کےلیے یو یو ،ٹیسٹ کرواتے ہیں ، ٹیسٹ میں جو پاس ہوا وہ ٹیم میں ان، اور جو فیل ہو اوہ ٹیم سے آؤٹ ہوجاتا ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے فٹنس کیمپ لگایاجہاں 18 کھلاڑیوں کے یویو، ٹیسٹ لیے گئےلیکن اس ٹیسٹ میں حسن علی فٹنس کے معاملے پر سب پر بازی لے گئےاوران کا اسکور 20 رہا جو اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے ۔

حسن علی اس فٹنس اسکو ر کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں ہی میں نہیں بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بھی فٹنس میں آگے نکل گئےہیں۔

کوہلی کو بھارتی ٹیم کا دوسرا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے لیکن ان کا بھی یویو، ٹیسٹ اسکور 19 ہے جبکہ بھارتی بیٹسمین منیش پانڈے کا اسکور19 اعشاریہ 2 ہےتاہم حسن علی نے سب کو اپنی فٹنس سے حیران کر دیا ہے ۔

دوسری جانب قومی کپتان سرفراز احمد جو ماضی میں کبھی یو یو ٹیسٹ میں اچھا اسکور نہیں بنا پائے تھے انہوں نےبھی اپنے گزشہ ٹیسٹ کے اسکور کو بہتر بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 18اشاریہ 2 کا اسکور بنایا تھا۔

تازہ ترین