• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ معاشقے کے ذریعے خبروں کی زینت بننے والی اوراسکینڈل کا اہم کردار مونیکا لیونسکی کلنٹن کے بارے میں سوال پوچھنے پر انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں۔

مونیکا لیونسکی جو۔۔اب سماجی کارکن کی حیثیت کام کرتی ہیں،وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ٹی وی چینل میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کے موضوع پر بحث کر رہی تھیںکہ اس دوران ٹی وی اینکر نے ان سے بل کلنٹن کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں سوال پوچھ لیا جس پر وہ خاموشی سے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعد ازاںمونیکا لیونسکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرویو اس وقت چھوڑ کر گئیں جب ان سے سیاق وسباق سے ہٹ کر سوال کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل نے مونیکا لیونسکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احساسات کی قدر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مونیکا لیونسکی اور امریکی صدر بل کلنٹن کے درمیان معاشقے کی خبریں 1998 میں سامنے آئی تھیں جب ان کی عمر 22 سال تھی۔

تازہ ترین