• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو گیس قیمتوں میں 180 فیصد اضافہ کی تجویز

وزارت پٹرولیم نے گیس قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کے سامنے وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا ۔

وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دی ہے ۔

وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابقہ حکومت نے 4سال تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا ،اگر اب بھی گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر انہیں گیس کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہہ دیا ہے ۔

تازہ ترین