آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’’میرے دادا اور دادی دونوں سید تھے۔

نانا اور نانی بھی سید تھے۔

میں نجیب الطرفین سید ہوں۔

نجیب الطرفین سمجھتے ہو نا؟‘‘

میں نے دوستوں کی محفل میں کہا۔

’’ہاں، اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

میرے دادا اور دادی دونوں برہمن تھے۔

نانا اور نانی بھی برہمن تھے۔

میں نجیب الطرفین برہمن ہوں۔‘‘

میرے دوست دیپک نے آگاہ کیا۔

اس کے بعد ہماری کولیگ باربرا نے بتایا،

’’میرے دادا آدھے آئرش آدھے پولش تھے۔

میری دادی آدھی فرانسیسی آدھی ڈچ تھیں۔

میرے نانا آدھے ہسپانوی آدھے پرتگالی تھے۔

میری نانی آدھی یونانی آدھی اطالوی تھیں۔

میں نجیب الطرفین امریکی ہوں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)