• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمپ نے بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا‘

امریکی صحافی باب ووڈورڈزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے بشار الاسدکو ہلاک کرنےکاحکم دیاتھا تاہم وزیردفاع نےاس پر عمل سے گریز کیا۔

باب ووڈورڈز نے اپنی نئی کتاب ’’فئیر‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کی اطلاعات پر ڈونلڈ ٹرمپ مشتعل تھے، امریکی صدرنے ٹیلیفون کال پر بشارالاسدکے لئے جیمزمیٹس سے کہاــ’’اسےماردو‘‘۔

جیمزمیٹس نے صدرڈونلڈٹرمپ کو جواب دیا تھا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے۔

صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے3روزبعدامریکا نے شام پر59ٹام ہاک میزائل داغےتھے۔

تازہ ترین