• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’خیراتی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے‘‘

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیں خیراتی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو سراہنا چاہیے۔

لاہور میں ورلڈ چیرٹی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا درس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے صدقات و خیرات کرے اور انسانیت کا تقاضا بھی یہ ہی ہے کہ بغیر کسی مفاد محض اللہ کی رضا کے لئے مستحق افراد کو ان کا حق دیا جائے ۔

تازہ ترین