آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں مثبت حکمت عملی اختیار کریں گے اور دورہ میں ٹیم آسٹریلیا نئے روپ میں دکھائی دے گی۔

ٹم پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم ویسی نظر آئے گی جس کے لئے جانی جاتی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز 29 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ ایشو کی وجہ سے آسٹریلین کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملے میں ان کے تین کھلاڑی اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ معطل ہیں ۔

اس صورتحال کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کے لیئے نیا چارٹر تیار کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں