• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی : وائن فیسٹیول کے شرکاء پرتتیامکھیوں کا حملہ ،درجنوں زخمی

جرمنی میں ہونے والے وائن فیسٹیول پر تتیا مکھیوں کے حملے کے نتیجہ میں تین درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والےدو درجن سے زائد افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر نا پڑا جہاں ان کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ جرمنی کے جنوب مغرب میں واقع شہر وائن گارٹن میںپیش آیا جہاں وائن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاتھا ،یہ شہر وائن بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور وائن کے شوقین افراد بڑی تعداد میں اس فیسٹیول میں شریک تھے ۔

تتیا مکھیوں کے حملے سے ریسکیو ٹیموں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طورپر فیسٹیول کے مقام پر پہنچ گئیں جس میں تتیا اور شہد کی مکھیوں کے حملوں سے نمٹنے کے ماہرین بھی شامل تھے،انہوں نے تتیا مکھیوں کو منتشر کرکے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔

فیسٹیول میں شریک متاثرہ افراد نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ فیسٹیول کے شرکاء پر تتیا مکھیوں کی بڑی تعداد نے حملہ کیا جس سے فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی اور تین درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں تتیا مکھیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ ہے جسے حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہےاور تتیا مکھیوں کے چھتے ہٹانے کیلئے بھی سرکاری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔

تازہ ترین