کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے،اپنے نئے لُک پر وہ پریانکا چوپڑا کی شکر گزار ہیں۔
سونالی بیندرے ہائی گریڈ میٹااسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔کیمو تھراپی کے نتیجے میں وہ اپنے سر کے بالوں سے محروم ہو گئیں تھیں۔
بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا...
بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی بیندرے کی انسٹاگرام پر ایک طویل ترین پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں وہ نقلی بال لگا کر اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
انہوں نے پریانکا چوپڑا کا بہترین ہیئر اسٹائلسٹ سے متعارف کرانے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ’ کسے اچھا لگنا پسند نہیں؟ ہمارا اچھا یا برا لگنا ہماری خود کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے کے بعد پہلے خود کی نفسیات کا امتحان لیا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ شوبز کا حصہ ہونے کے ناتے سے واقعی مجھے اس کی ضرورت تھی۔